جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عوام کو پیٹرول میں ایک روپے 11 پیسے فی لیٹر ممکن ریلیف فراہم نہیں کیا گیا

ایک روپے 11 پیسے

اسلام آباد : حکومت نے عوام کو پیٹرول میں ایک روپے 11 پیسے فی لیٹر ممکن ریلیف فراہم نہیں کیا۔

ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں صارفین کو ریلیف فراہم نہیں کیا، صارفین کو پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 11 پیسے فی لیٹر کا ریلیف حاصل ہونا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کا پیٹرول کی قیمتوں کو آئندہ 15 روز تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کیلئے پٹرولیم لیوی ایک روپے 14 پیسے بڑھا دی۔ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تجویز کردہ 15 پیسے فی لیٹر کمی کو بھی برقرار رکھا۔

متعلقہ خبریں