جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

بیوی بچوں کی بھلائی کیلئے 6 ارب کی لاٹری جیتنے والے شخص نے رقم چھپالی

لاٹری

چین میں ایک شخص نے 21 کروڑ 90 لاکھ یوآن (6 ارب پاکستانی روپے سے زائد) کی لاٹری جیتنے کے بعد اس بات کو اپنی بیوی اور بچے سے چھپالیا۔

لی نامی شخص کے مطابق اسے ڈر ہے کہ انعامی رقم بیوی بچوں کی شخصیت خراب نہ کردے۔

چین کے صوبے گوانگشی میں انعامی رقم لینے کے لیے یہ شخص جب دفتر پہنچا تو اس نے ایک کاسٹیوم پہنا ہوا تھا جس سے اس کا چہرہ چھپ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 5 منٹ پہلے لاٹری خریدنے والا شخص 3 کروڑ کا مالک بن گیا

اس شخص نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ‘میں نے اپنے بیوی بچوں کو اس خوف سے لاٹری جیتنے کا نہیں بتایا کہ وہ بہت زیادہ مطمئن ہوکر مستقبل میں محنت نہ کریں یا بالکل ہی کوئی کام نہ کریں’۔

اس شخص نے 50 لاکھ یوآن فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کردیے ہیں اور اس کا کہنا ہے کہ ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا کہ باقی رقم کے ساتھ کیا کرنا ہے۔

لی کے مطابق جب لاٹری جیتنے کا علم ہوا تو پوری رات ہوٹل میں گزاری کیونکہ ڈر تھا کہ لاٹری ٹکٹ گم نہ ہوجائے۔

متعلقہ خبریں