جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پشاور تعلیمی بورڈ نے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

بارہویں جماعت کے

پشاور : دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات میں کامیاب امیدواروں کی شرح 93 اعشاریہ دو فیصد رہی۔

بارہویں جماعت کے امتحان میں 60 ہزار 459 طلباء نے حصہ لیا، جن میں سے 57 ہزار 886 طالب علم کامیاب قرار پائے۔ پاس ہونے کی شرح 93 اعشاریہ دو فیصد رہی۔

امتحانات میں 3 ہزار 806 اے ون، 4 ہزار 325 اے جبکہ 5 ہزار 696 طلباء نے بی گریڈ حاصل کیا، دو ہزار 573 طالب علم غیر حاضر رہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا : مذہبی مقامات کھولنے اور دفاتر میں 100 فیصد حاضری کی اجازت

بارہویں جماعت میں جناح کالج کی عدن طارق نے ایک ہزار 84 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن سلمان جمشید جبکہ تیسری پوزیشن محمد شعیب نے حاصل کی۔ میٹرک امتحانات میں تین امیدواروں نے ایک ہزار 98  نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ خبریں