جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

اسٹیڈیم کی پچ اچھی ہے، شائقین کو اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا: جو روٹ

جو روٹ

راولپنڈی: جو روٹ کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کی پچ اچھی ہے، اچھا میچ ہوگا، شائقین کو اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے بلے باز جو روٹ کا راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فوڈ پوائزن کی وجہ سے کچھ کھلاڑی بیمار ہوئے ہیں، آج کے سیشن میں چند کھلاڑی شریک ہوئے ہیں، امید ہے کل تک طبیعت بہتر ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ پاکستان میں جیتنے کیلئے آیا ہے، جارح مزاج کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرینگے: جیمز اینڈرسن

جو روٹ کا کہنا تھا کہ مجھے بھی وائرل ہے، امید ہے 24گھنٹے میں ٹھیک ہوجائے گا، بیماری نہ ہوتی تو بھی کم کھلاڑی پریکٹس کے لیے آتے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم کی پچ اچھی ہے، اچھا میچ ہوگا، شائقین کو اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔

متعلقہ خبریں