جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نواز شریف کی وائرل تصویر، یہ بیمار ہیں یا تندرست؟ وزیر اعظم نے میڈیکل رپورٹ طلب کرلی

لاہور : وزیر اعظم نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ منگوانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی ہوٹل میں کھانا کھانے کی تصویر وائرل ہونے کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعظم نے وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کو نوازشریف کی رپورٹس منگوانے کی ہدایات کردی۔

پرویز مشرف کو سزا دینے والی خصوصی عدالت غیر آئینی قرار، سزا کلعدم

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف باہر جا کر کھانا کھارہے ہیں۔ یہ بیمار ہیں یا تندرست؟ نوازشریف کی رپورٹس فوری منگوائی جائیں۔ رپورٹس منگوا کر عوام کے سامنے حقائق لائے جائیں۔

وزیراعظم کے احکامات پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان سے رابطہ کرکے تفصیلات مانگ لیں۔

متعلقہ خبریں