جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

پولیس کو پرویز الہٰی کی گرفتاری کیلئے دو بار آپریشن کے باوجود کامیابی نہ مل سکی

پرویز الہٰی کی

لاہور : دونوں مرتبہ آپریشن میں پولیس ناکام رہی، پولیس کے اعلیٰ افسران اور اینٹی کرپشن کے افسران بھی موجود تھے۔

گزشتہ روز پولیس سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے گھر کے باہر کئی گھنٹے موجود رہی۔ ان کے گھر سے منسلک گھروں میں بھی پولیس کی جانب سے دو مرتبہ آپریشن کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سابق رکن پنجاب اسمبلی عبدالرزاق نیازی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

پولیس کے تازہ دم دستے ظہور الہٰی روڈ کے تمام ناکوں پر موجود ہیں۔ پرویز الہٰی کی لیگل ٹیم آج جعلی قرار دئیے جانے والی میڈیکل رپورٹ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرے گی۔ میڈیکل رپورٹ کی مد میں دوبارہ ضمانت دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

پولیس کے دستے ایک بار پھر بند کی سڑکوں کے ناکوں پر موجود رہے گے۔ آج دن کے اوقات میں دوبارہ گھروں کی تلاشی کا عمل شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ پرویز الہی کی لیگل ٹیم رات سے ہی ظہور الہٰی رہائش گاہ پر موجود ہے۔

متعلقہ خبریں