جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

شہباز گِل کو سانس کا مسئلہ اور درد کی شکایت ہے : پمز اسپتال کی میڈیکل رپورٹ

پمز اسپتال کی

اسلام آباد : پولیس نے شہباز گِل سے متعلق پمز اسپتال کی میڈیکل رپورٹ ڈیوٹی جج جوڈیشل راجہ فرخ علی خان کی عدالت میں جمع کرادی ہے۔

پمز اسپتال کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق چار سینیئر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے شہباز گِل کا طبی معائنہ کیا، انہیں بچپن سے سانس کا مسئلہ ہے اور ضرورت پڑھنے پر برونکڈیلٹر استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز گِل پر تشدد کیخلاف درخواست، غیر جانبدار میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا

شہباز گِل اس وقت سانس لینے میں مسئلہ، کندھے، گردن اور چھاتی کے بائیں جانب درد محسوس کر رہے ہیں۔ ان کا فوراً ای سی جی کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ شہباز گل کا ایکس رے، یورک خون اور دل کا ٹیسٹ کرنا ضروری ہے، انہیں کارڈیالوجسٹ اور پلمانولوجسٹ کی جانب سے طبی معائنہ درکار ہے۔ مزید طبی معائنے کی ضرورت بھی پڑھ سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں