جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ بھارتی شخص کو سپرد کردیا گیا

ٹوئٹر

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) جیک ڈورسی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

ٹوئٹر نے پیر کے روز اعلان کیا کہ شریک بانی جیک ڈورسی فوری طور پر سی ای او کے عہدے سے دستبرادار ہو رہے ہیں۔

جیک ڈورسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ’ میں نے ٹوئٹر چھوڑنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ مجھے یقین ہے کہ کمپنی اپنے بانیوں کی مدد سے مزید آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے’۔

رپورٹس کے مطابق تاہم اب ٹوئٹر کے چیف ٹیکنیکل آفیسر ‘پراگ اگروال ‘کو کمپنی کے سی ای او کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پراگ اگروال ایک بھارتی نژاد امریکی ٹیکنالوجی ایگزیکٹو اور ٹوئٹر کے موجودہ چیف ٹیکنالوجی آفیسر ہیں۔

متعلقہ خبریں