جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر اعظم کے کورونا میں مبتلا ہونے پر پیپلز پارٹی کا رد عمل سامنے آگیا

فیصل

اسلام آباد: فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کچھ دن پہلے کورونا ویکسین لگوائی اور آج انکا ٹیسٹ مثبت آگیا، یہ قابل تشویش امر ہے جس کا جواب وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت کو دینا ہوگا۔

سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی صحت یابی کے لیے پیپلز پارٹی کے تمام کارکنان دعا گوہ ہیں، وزیراعظم نے کچھ دن پہلے کورونا ویکسین لگوائی اور آج انکا ٹیسٹ مثبت آگیا، یہ قابل تشویش امر ہے جس کا جواب وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت کو دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کورونا وائرس میں مبتلاء ہوگئے

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے مرحلے پر مشرقی روایات کے مطابق ہیلتھ ورکرز اور بزرگوں کو ویکسین لگوائی ہے، اب وزیراعظم کے ویکسین کے بعد کورونا مثبت آنے کے معاملے نے اضطراب پیدا کردیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت کو اس حوالے سے جواب دینا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم سمیت کورونا میں مبتلا تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گوہ ہیں، عوام سے گزارش ہے کہ کورونا ایس او پیز کا خیال کریں اور مکمل عملدرآمد کریں۔

متعلقہ خبریں