اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
عارف علوی نے پرویز مشرف کے لیے دعائے مغفرت کی اور ورثا کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم شہبازشریف نے پرویز مشرف کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا اور ایک بیان میں کہا کہ مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عسکری قیادت کا پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار تعزیت
خیال رہے کہ پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف 5 فروری کو دبئی میں انتقال کرگئے۔