جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

صدر مملکت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دیدی

صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دے دی۔

عارف علوی نے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ارباب محمد طاہر کی بطور ایڈیشنل جج مستقلی کی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی الوداعی ملاقات

اس کے علاوہ صدر مملکت نے جسٹس سمن رفعت امتیاز کی بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں بطور ایڈیشنل جج مستقلی کی منظوری دی۔

صدر مملکت نے مستقلی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت دی۔

متعلقہ خبریں