جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

صدر مملکت نے تمام وزارتوں سے سالانہ کارکردگی رپورٹ طلب کرلی

کارکردگی رپورٹ

اسلام آباد : عارف علوی نے سال 2021ء ستمبر تا اگست 2022ء تک تمام وزارتوں، ڈویژنز کی سالانہ کارکردگی رپورٹ طلب کی ہے۔

صدر مملکت کے خطاب کے ساتھ ہی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ذریعے پارلیمانی سال کا آغاز ہوگا۔ مشترکہ اجلاس سے خطاب میں وزارتوں کی سالانہ کارکردگی اور مستقبل کے اہداف بارے صدر مملکت رہنمائی کرتے ہیں۔ اسی سلسلے میں کارکردگی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹس موصول ہونے کے بعد صدر مملکت کی تقریر مرتب کی جائیگی۔ صدر کی تقریر کے متن میں وفاقی حکومت اور وزارت پارلیمانی امور بھی مرکزی کردار ادا کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا

تاحال صدر مملکت کے خطاب اور اس سلسلے میں مشترکہ اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا جاسکا ہے۔ سابق اپوزیشن اور موجودہ مخلوط حکومت کے صدر مملکت کے ساتھ روابط بہتر نہیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتوں کی جانب سے بروقت رپورٹس نہ ملنے اور حکومت کے ساتھ امور طے نہ ہونے پر فی البدیہ خطاب کا بھی امکان ہے۔ صدر مملکت نے اچانک اجلاس بلانے کی صورت میں تقریر کرنے کی تیاری بھی مکمل کرلی ہے۔ آئینی طور پر صدر مملکت کا خطاب نئے پارلیمانی سال کے لیے ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں