جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

صدر، وزرائے اعلیٰ، وزیر خارجہ سمیت دیگر کا کوئٹہ دھماکے پر اظہار افسوس

کوئٹہ دھماکے

صدر، وزرائے اعلیٰ، وزیر خارجہ سمیت دیگر نے کوئٹہ میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو و دیگر حکومتی اور دیگر حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا گیا۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ دہشت گردی کا ٹارگٹ پولیس پارٹی تھی۔ پولیس شہداء کوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ قوم کو ان کی قربانیوں پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ میں خودکش حملہ، پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ دھماکے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی قوتوں کی ایما پر بننے والے دہشتگردی کے منصوبے کو خاک میں ملا کر ہمیں محفظوظ بنانے والے اپنے محافظین کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی کوئٹہ میں بلو چستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکے کی مزمت

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کارروائیوں سے امن کے قیام کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔ سیکیورٹی فورسز کے حوصلے بلند اور عزم مضبوط ہے۔ ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں