جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

صدر مملکت نے رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کر دیا

رحمت اللعالمین

اسلام آباد : صدر مملکت نے فلاحی ریاست کے خواب کو پورا کرنے کیلئے رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کر دیا۔

صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے جاری کیئے گئے آرڈیننس کے مطابق وزیراعظم رحمت اللعالمین اتھارٹی کے پیٹرن ان چیف ہونگے۔ اتھارٹی چیئرمین اور چھ ممبران پر مشتمل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : انسداد مہم بروقت شروع نہیں کی گئی، پنجاب میں ڈینگی قیامت ڈھا رہا ہے : حمزہ شہباز

اتھارٹی کے چیئرمین کا تقرر وزیراعظم کرینگے۔ اتھارٹی انصاف اور فلاحی ریاست کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے اقدامات کرے گی۔

اتھارٹی نوجوانوں کی کردار سازی کیلئے سیرت نبویؐ اور احادیث پر ریسرچ کرے گی۔ سیرت نبویؐ کو نصاب کا حصہ بنانے کیلئے متعلقہ ماہرین سے بھی مشاورت کرے گی۔

متعلقہ خبریں