جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

گزشتہ حکومت نے پاکستان کو نقصان پہنچایا، بدترین غفلت کا بوجھ ہمیں اٹھانا پڑا : وزیر اعظم

بوجھ ہمیں اٹھانا

اسلام آباد : شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت کی سبسڈی کی وجہ سے ہمیں قیمتیں بڑھانا پڑیں، پچھلی حکومت کی بدترین غفلت کے باعث ہمیں بوجھ اٹھانا پڑا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہم ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔ اسحاق ڈار منجھے ہوئے سیاستدان اور تجربہ کار ماہر معیشت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت میں اپنی قابلیت سے کامیابیاں سمیٹیں۔ مفتاح اسماعیل نے مشکل حالات میں وزارت کا قلمدان سنبھالا، انہوں نے مشکل فیصلے کرکے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم ہاؤس آڈیو لیکس معاملہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کی سبسڈی کی وجہ سے ہمیں قیمتیں بڑھانا پڑیں۔ گزشتہ حکومت نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا، آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے خلاف ورزی کی۔ پچھلی حکومت کی بدترین غفلت کے باعث ہمیں بوجھ اٹھانا پڑا۔ گزشتہ حکومت نے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کیا۔ سمرقند میں ایس سی او اجلاس میں شرکت کامیاب رہی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بڑی محنت سے کام کیا۔

متعلقہ خبریں