جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2400 روپے تک پہنچ گئی

آٹا

اسلام آباد: آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، ملک میں 20 کلو آٹے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2400 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق آٹے کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ پشاور میں ہوا ہے، پشاور میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 58 روپے کا اضافہ ہوا ہے، پشاور میں 20 کلو آٹا 980 روپے سے بڑھ کر 2150 روپے کا ہوگیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کی قیمت 2400 روپے تک پہنچ گئی، کراچی اور کوئٹہ میں فی کلو آٹا 120 روپے تک فروخت ہو رہا ہے، حیدر آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، خضدار، لاڑکانہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2200 روپے میں دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معیشت دباؤ کے ساتھ 3.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی، روپے کی بے قدری مہنگائی کا سبب قرار

سکھر میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2040 روپے کا ہوگیا ہے، بنوں میں آٹے کا تھیلا 1950 سے بڑھ کر 2100 روپے کا ہوگیا ہے، اسلام آباد، پنڈی، لاہور میں 20 کلو آٹا 980 سے بڑھ کر 1295 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ گوجرنوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان میں بھی 20 کلو آٹا 980 سے بڑھ کر 1295 روپے کا ہوگیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 406 روپے 89 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں