جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سی این جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، 180 روپے فی کلو گرام ہوگئی

180 روپے

کراچی : درآمدگی ٹیکس کے باعث سی این جی کی قیمت 180 روپے فی کلو گرام کر دی گئی ہے۔

ایک بار پھر سی این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ آج سے سی این جی 180 روپے فی کلو گرام کر دی گئی۔ سی این جی کی قیمت میں 5 جولائی کو بھی 17 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

قیمتوں میں حالیہ اضافہ ایل این جی کی درآمد پر ٹیکس میں اضافے کو بنیاد بنا کر کیا گیا ہے۔ ڈیلرز نے ڈیوٹی اور ٹیکس میں اضافہ واپس نہ لیئے جانے پر احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت کا سی این جی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

چیئرمین سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن سمیر نجمل کا کہنا ہے کہ چار ستمبر سے سندھ میں کام بند کردیں گے۔ وزارت پیٹرولیم ہماری بات سننے کو تیار نہیں۔ سابق ایم ڈی ایس ایس جی سی نے ہمیں ایل این جی پر تبدیل کروایا۔ آر ایل این جی حکومتی اقدامات کے باعث مہنگی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ہماری سیل پرائس تمام خرچوں کے بعد 180 روپے بن رہی ہے۔ موجودہ ریٹ پر ہی سی این جی کی سیل ختم ہوچکی ہے۔ جب تک عالمی مارکیٹ میں قیمتیں زیادہ ہیں جی سی ٹی میں کمی جائے۔ اس وقت بھی ایس ایس جی سی میں 70 درخواستیں سی این جی اسٹیشن پر گیس کنکشن بند کرنے کی موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں