جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

وزیر اعظم غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی

غیر ملکی سرمایہ

اسلام آباد : وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل تمام تر رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں سرمایہ کاری پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء مفتاح اسماعیل، چوہدری سالک حسین، احسن اقبال معاونینِ خصوصی طارق فاطمی، ظفرالدین محمود اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم کو توانائی، انفرا اسٹرکچر، ریلوے، پورٹ انفراسٹرکچر اور دیگر منصوبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کے بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں فوری طور پر ایک سے دو ارب ڈالر کی کی سرمایہ کاری متوقع ہے، جس سے 45 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیرِ اعظم نے فوری طور پر ان منصوبوں پر سرمایہ کاری بورڈ، وزارتِ منصوبہ بندی اور وزارتِ خزانہ کو باہمی تعاون سے ایک جامع پلان مرتب کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کی جانب سے تین ارب ڈالر سیف ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کا فیصلہ

شہباز شریف نے غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں بالخصوص گوادر فری زون میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے، جو دس دن کے اندر وزیرِ اعظم کو تفصیلی رپورٹ اور سفارشات مرتب کرکے پیش کرے گی۔

اس حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل تمام تر رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چینی سرمایہ کار کمپنیوں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولت فراہم کی جائے۔ چینی ورکرز کے ویزا کے حصول میں تمام رکاوٹوں کی فوری حل کیا جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چینی ورکرز کے ویزا میں سی پیک اور دوسری کمپنیوں کے وزکرز کی تفریق ختم کرکے ویزا کے طریقہ کار کو سہل اور تیز کیا جائے۔

متعلقہ خبریں