جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے قائدین کا مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا

اتحادی جماعتوں کے قائدین

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے اگلی حکمت عملی مرتب کر نے کے لیئے اتحادی جماعتوں کے قائدین کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں کے قائدین سے سیاسی، معاشی صورتحال اور انتخابی اصلاحات پر مشاورت کریں گے، جس کے بعد حکومت کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گجرات نے فیصلہ سنا دیا ہے کہ ”سازشی خان“ کا کوئی مستقبل نہیں : وزیر اعلیٰ پنجاب

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کیساتھ ہونے والی مشاورت پر وزیراعظم اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے۔ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات، بجٹ، معاشی صورت حال پر مشاورت ہوگی۔

قبل از وقت انتخابات، پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے امور پر بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔ وزیراعظم مشاورت کے ساتھ اگلی حکمت عملی مرتب کریں گے۔

متعلقہ خبریں