جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیراعظم نے بھارت کیساتھ تعلقات سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اجلاس

اسلام آباد: وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے اور ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ وزیراعظم نے وزیرخارجہ اور وزارت خارجہ کے دیگرمتعلقہ حکام کو بھی آج طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے صحتیابی کے بعد وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا پہلا اجلاس آج ہوگا

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت سے تعلقات کس حد تک ہوں گے، فیصلہ بریفنگ کے بعد ہوگا، وفاقی کابینہ کا بھارت کے ساتھ تجارت کے معاملے پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ ذیلی کمیٹی بھارت کے ساتھ تجارت کی تجاویز پر شفارشات دے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کمیٹی کے ارکان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، وزیرخارجہ، وزیرداخلہ، وزیر پلاننگ اور وزیر انسانی حقوق نے وزیراعظم کے موقف کی تائید کی۔

متعلقہ خبریں