جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیراعظم کی وفاقی اداروں کو بلوچستان میں تمام ممکنہ معاونت کی ہدایت

وفاقی اداروں کو بلوچستان

اسلام آباد : وزیراعظم نے وفاقی اداروں کو بلوچستان میں تمام ممکنہ معاونت کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم عمران نے زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ زلزلے سے نقصانات اور موجودہ صورت حال کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم آفس کو موصول ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : ہرنائی میں زلزلہ، فوج کی امدادی کارروائیاں جاری، اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم روانہ

وزیر اعظم نے تمام متعلقہ وفاقی اداروں کو بلوچستان میں تمام ممکنہ معاونت اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اس مشکل گھڑی میں ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔

متعلقہ خبریں