جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر اعظم کا گندم کی خریداری کے اہداف پورے نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار

خریداری کے اہداف

اسلام آباد : وزیر اعظم نے صوبوں کو گندم کی خریداری کے لیے دئیے گئے اہداف پورے نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو کسی صورت مشکل میں نہیں ڈالا جا سکتا ہے۔ وفاقی حکومت ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی۔ کسی قسم کی کمی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔ صوبے یکم جون تک گندم خریداری کے اہداف پورے کریں۔

یہ بھی پڑھیں : منشیات کی روک تھام کے لیئے وفاقی حکومت سرحدوں پر سختی کرے : وزیرعلیٰ سندھ

انہوں نے وزیر خوراک کو ہدایت دی کہ باہر سے برآمد کی جانے والی گندم کی صوبوں میں شفاف تقسیم کے لیے فوری کمیٹی قائم کی جائے۔ بہترین معیار کی گندم برآمد کو یقینی بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھ اکہ سیاست سے بالاتر ہو کر وفاقی حکومت خیبر پختونخوا حکومت کی بھی ہر ممکن مدد کرے گی۔ غریب عوام کی خدمت اولین فریضہ ہے۔

متعلقہ خبریں