جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

وزیر اعظم نے مسائل حل کرنے کے بجائے پیدا کئے ہیں: مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ

کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے کتوں کے کاٹنے سے متعلق کہا پی ٹی آئی کبھی نہیں سدھر سکتی، یہ لوگ جو زبان استعمال کرتے ہی وہ ہم نہیں کرسکتے، وزیر اعظم نے مسائل حل کرنے کے بجائے صرف مسائل پیدا کئے ہیں۔

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے وائے ایم سی اے گراونڈ میں بوہرا کمیونٹی کے افراد کے ساتھ شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے لگائے اس موقعے پر مرتضی وہاب کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی عوام کو مہنگائی نے تباہ کردیا ہے وزیراعظم کی بھی کچھ ذمہ داری بنتی ہے، ان کو اپنی پالیسی کو دیکھنا ہوگا، وزیر اعظم نے مسائل حل کرنے کے بجائے صرف مسائل پیدا کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں انسداد کرپشن کی ویکسین لگانے کی ضرورت ہے: حلیم عادل شیخ

صحافی کے سوال پر مرتضی وہاب نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی پریس کانفرنس میں کتوں کے کاٹنے سے متعلق جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ابھی تک نہیں سدھرے، یہ جو کتوں کے کاٹنے والی زبان استعمال کرتے ہیں یہ ہم نہیں کرسکتے۔ یہ ایسی زبان بازی کرکے کتوں کو بھی گمراہ کرتے ہیں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب کا شجر کاری مہم کے حوالے سے کہنا تھا چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی ایک لاکھ پودے لگانے کی مہم شروع کی سندھ حکومت صوبے بھر میں شجر کاری مہم چلا رہی ہے تاکہ ہمارا مستقبل محفوظ ہو، ہمیں اپنے بچوں کی طرح پودوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں