جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیراعظم نے ملک کے ساتھ اداروں کو بھی تباہ کردیا ہے: مولانا فضل الرحمان

مولانا

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ملک کے ساتھ اداروں کو بھی تباہ کردیا ہے، ہم سمجھتے ہیں تمام چیزیں مشاورت سے چلتی ہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ملک کے ساتھ اداروں کو بھی تباہ کردیا ہے، یہ لوگ پاکستان کو ڈبونے کیلئے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یہاں حکومت صرف کرپٹ لوگوں کو ہی ملتی ہے : مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم تاریخ کا روشن باب ہیں، ڈاکٹر عبدالقدیر اپنا مشن پورا کرکے دنیا سے گئے، ملک پر مسلط لوگوں سے قوم کو آزاد کرانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں تمام چیزیں مشاورت سے چلتی ہیں، اللہ کرے یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے ہوجائے۔

متعلقہ خبریں