جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

وزیراعظم نے راول چوک فلائی اوور کا افتتاح کردیا

شہباز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے راول چوک فلائی اوور کا افتتاح کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کو منصوبے پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر وفاقی وزرا بھی شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔

شہباز شریف کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پوری قوم کو یوم آزادی مبارک ہو، ہم نے یہ ملک بے پناہ قربانیوں سے حاصل کیا، قائد اعظم کی عظیم تحریک میں لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کرکے خطہ حاصل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم بڑے اہتمام سے جشن آزادی منا رہی ہے، ہم کمر بستہ ہوکر پاکستان کی تقدیر بدلیں گے اور کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے، ہم سب مل کر قوم کی تقدیر بدلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی کی حفاظت کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہائیں گے: وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ منتخب میئر سمیت سب کومنصوبے کی تکمیل پر مبارکباد دیتا ہوں، انٹر سٹی بس منصوبہ دو کے بجائے ایک مہینے میں مکمل کریں، میرا تجربہ کہتا ہے کہ منصوبہ 4ماہ میں مکمل ہوسکتا ہے، میں منصوبہ مکمل کرنے کےلیے 4 ماہ کا وقت دیتا ہوں اور دن رات کام کریں، پاکستان کو بنائیں۔

متعلقہ خبریں