جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

وزیراعظم مصیبت ہیں، عوام کو ان کے عذاب سے نجات دلائیں گے: نثار کھوڑو

نثار

کراچی: مسلم لیگ ن نے سندھ بھر میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان لوگوں کا سامنا نہیں کرسکتے، ان کا اتحاد ہمارا کیا بگاڑ لے گا۔

مسلم لیگ ہاؤس کراچی میں مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ، محمد زبیر، مفتاح اسماعیل، پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، وقار مہدی اور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی حمایت پر اتفاق ہوگیا ہے۔ پی پی امیدوار پی ڈی ایم کے امیدوار تصور کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس : نثار کھوڑو کی عبوری ضمانت میں 17 دسمبر تک توسیع

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ وہ ضمنی انتخابات میں پی ایس ملیر 88 سے یوسف بلوچ کی حمایت کے لیے آئے ہیں۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم کو مصیبت اعظم کہتے ہیں، عوام کو ان کے عذاب سے نجات دلانے میں ضرور کامیابی ملے گی۔ ہم وفاق کو سندھ کے اسپتالوں اور جزائر پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔

متعلقہ خبریں