جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیراعظم نے دبئی میں پاک بھارت میچ دیکھنے گئے شیخ رشید کو وطن واپس بلالیا

واپس

اسلام آباد: شیخ رشید کو متحدہ عرب امارات سے وزیراعظم عمران خان نے وطن واپس بلا لیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید گزشتہ روز دو روز کے لیے یو اے ای روانہ ہوئے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم سے دو روز کے لیے چھٹی لی ہے وہ پاک بھارت میچ دیکھنے جارہے ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے متحدہ عرب امارات گئے تھے جہاں سے وہ ہنگامی طور پر وطن واپس آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم تحریک لبیک کا احتجاج، وفاقی پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر وزیرداخلہ شیخ رشید کو وطن واپس بلایا۔

متعلقہ خبریں