جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی

عمران

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان نے قومی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت عالمی سطح پر بڑھتی مہنگائی کا بوجھ منتقل کرنے کی بجائے عوامی ریلیف کو ترجیح دے رہی ہے لہٰذا اوگرا کے تجویز کردہ حالیہ اضافے کی مد میں عوام پر بوجھ کو حکومت خود برداشت کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اوگرا کی پیٹرول کی قیمت میں 11.50 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز

خیال رہے کہ اوگرا نے عالمی منڈی میں پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر یکم نومبر سے پاکستان میں پپٹرول کی قیمت 11.53 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل 8.49 روپے، مٹی کا تیل 6.29 روپے اور لائیٹ ڈیزل 5.72 روپے بڑھانے کی تجویز دی تھی

متعلقہ خبریں