جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

وزیر اعظم نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کردیا

شہباز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کردیا۔

قومی انسداد پولیو مہم کی تقریب سے وزیراعظم کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے، بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ان کا مستقبل محفوظ بنائیں، صرف 2 قطرے بچوں کو معذوری سے بچا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بعض علاقوں میں پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کے خاتمے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، پاکستان میں یہ مرض دم توڑ چکا ہے بدقسمتی سے دوبارہ آگیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ سندھ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کردیا

انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز بچوں کی حفاظت کررہے ہیں، پولیو ورکرز کی کاوشوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دوران ڈیوٹی شہادت پانے والے افسران و جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، سندھ سمیت تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی محنت پر شکریہ ادا کرتا ہوں، پولیو کے خاتمے کے لیے ہماری مدد کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں