جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

وزیر اعظم عمران خان آج عوام سے براہ راست مخاطب ہوں گے

مخاطب

اسلام آباد: آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ، وزیر اعظم عمران خان آج سہ پہر تین بجے عوام سے براہ راست مخاطب ہوں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج عوام کی ٹیلی فون کالز سنیں گے، عمران خان آج سہ پہر 3 بجے ٹیلی فون اور سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا وزیراعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس

عوام حکومت کی جانب سے فراہم کردہ فون نمبر پر کال کرکے وزیراعظم پاکستان کو اپنے مسائل سے آگاہ کرسکتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے 0519224900 بات کی جا سکتی ہے جسے ریڈیو اور ٹی وی پر براہ راست نشر بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں