وزیراعظم آج میانوالی ایکسپریس کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد : عمران خان کی خواہش پر شروع ہونے والی ٹرین میانوالی ایکسپریس کا افتتاح وزیراعظم آج کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان آج لاہور اور ماڑی انڈس کے درمیان میانوالی ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔ نئی ٹرین کی افتتاحی تقریب شام پانچ بجے میانوالی ریلوے اسٹیشن پر ہوگی، جس سے وزیراعظم خطاب کریں گے۔

یہ ٹرین 5 اکانومی کلاس، ایک اے سی سٹینڈرڈ، ایک پاور پلانٹ اور ایک بریک پر مشتمل ہوگی۔ میانوالی ایکپریس ٹرین کو147  اپ اور 148 ڈاؤن کا نام دیا گیا، ٹراین کا کرایہ مناسب اور اسٹاپ زیادہ ہوں گے۔ ٹراین شاہدرہ، قلعہ شیخوپورہ، سانگلہ ہل، چنیوٹ، سرگودھا، خوشاب، کندیاں، میانوالی اور داﺅدخیل پر اسٹاپ کرے گی۔

148 ڈاؤن میانوالی ایکسپریس رات 9 بجے لاہور سے روانہ ہو کر اگلے روز صبح 6 بجے ماڑی انڈس پہنچے گی۔ ماڑی انڈس سے بھی 147 اپ میانوالی ایکسپریس رات 9 بجے روانہ ہو کر اگلے روز صبح 6 بجے لاہور پہنچے گی۔

ٹرین کا لاہور سے سرگودھا تک اکانومی کلاس کا کرایہ 250، اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 650 روپے، لاہور سے میانوالی کا اکانومی کلاس کا کرایہ 350 روپے، اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 800 روپے، لاہور سے ماڑی انڈس کا اکانومی کلاس کا کرایہ 400 روپے اور اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 1000 روپے ہوگا۔

لاہور اور میانوَالی کے درمیان نئی ٹرین وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر شروع کی جا رہی ہے۔