جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

وزیراعظم کل سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہونگے

سعودی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کل سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم سعودی قیادت کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم بڑے سعودی سرمایہ کاروں اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دی ہے، وزیراعظم مشرق وسطیٰ سرسبز اقدام کے اجراء کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جی ایس پی پلس اسٹیٹس کا فیصلہ حق میں آئے گا، گورنر پنجاب کی وزیراعظم کو بریفنگ

عمران خان پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کی جانے والی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔

متعلقہ خبریں