جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

قیدیوں کو انوکھی سزا، گھنٹوں "بے بی شارک” گانا سنایا گیا

سزا

اوکلا ہاما: امریکی ریاست اوکلا ہاما میں قیدیوں کو ایک انوکھی سزا دی گئی، جہاں جیل کے عملے کی جانب سے قیدیوں کو ہتھکڑیاں لگا کر تیز آواز میں گھنٹوں ’بے بی شارک‘ گانا سنا کر اذیت دی گئی۔

قیدیوں کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگا کر انہیں دیوار سے باندھ کر تیز آواز میں ’بے بی شارک‘ گانا لگا دیا جاتا تھا۔

جیل کے عملے کی جانب سے قیدیوں کو دی جانے والی اس سزا سے انہیں ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا جب کہ سزا دینے والے دونوں ملازمین نے استعفیٰ دے دیا۔

جیل کے عملے کی جانب سے قیدیوں کے ساتھ اس ناروا سلوک کے الزام میں 2 ملازمین اور ان کے سپروائزر سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں