جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پنجاب حکومت نے کورونا کی نئی قسم پر تحقیق کی ذمہ داری محققین کو سونپ دی

ذمہ داری محققین

روالپنڈی : ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم پر تحقیق کی ذمہ داری محققین کو سونپ دی گئی ہے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں کورونا کے 87 مریض زیر علاج ہیں، جس میں سے 4 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ کورونا سے جلد نکل آئیں۔ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں کورونا سے مزید 39 افراد انتقال کرگئے

انہوں نے کہا کہ کورونا کی نئی قسم پر تحقیق کی ذمہ داری محققین کو سونپ دی گئی ہے، ہمارے محققین وائرس کی نئی قسم پر تحقیق کر رہے ہیں۔ نئی قسم زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب 40 ارب روپے دواؤں پر خرچ کررہی ہے۔ اسپتال سے باہر سے دوا منگوانے کی شکایت ملی تو ایکشن لیں گے۔

متعلقہ خبریں