جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

محکمہ قانون پنجاب نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو عدالتوں میں پیش ہونے سے روک دیا

ایڈووکیٹ

لاہور: محکمہ قانون پنجاب نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو عدالتوں میں پیش ہونے سے روک دیا جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھجوا دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ قانون بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آپ (احمد اویس) کی خدمات واپس لے چکا ہے، خدمات واپس لئے جانے کے باوجود آپ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں پیش ہورہے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہنا گیا ہے کہ آپ کو بار ہا درخواست کی گئی کہ حکومت پنجاب کی طرف سے عدالتوں میں پیش نہ ہوں، حکومت پنجاب کی جانب سے عدالتوں میں آپ کو پیش نہ ہونے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الہیٰ کا ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی برطرفی کی سمری پر دستخط کرنے سے انکار

نوٹیفیکیشن کی کاپی رجسٹرار سپریم کورٹ اور رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں