جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

شہباز گل کے ڈرائیور کے گھر چھاپہ قانونی ہے، کار سرکار میں مداخلت کی گئی : پولیس

شہباز گل کے ڈرائیور

اسلام آباد : شہباز گل کی موبائل برآمدگی کے لیے پولیس نے رات گئے ڈرائیور کے گھر چھاپہ مارا، اس دوران ڈرائیور اظہار فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس ڈرائیور کی اہلیہ اور برادر نسبتی کو ساتھ لے گئی، ان کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں خاتون اور اس کے بھائی پر پولیس پر حملہ اور سرکاری وردی پھاڑنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے ڈرائیور کے گھر چھاپے اور گرفتاری کا عمل قانونی ہے، ڈرائیور کے اہلِ خانہ نے کارِ سرکار میں عملی مزاحمت کی۔ پولیس اس کیس سے جڑے تمام تر شواہد و ثبوت اکٹھے کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز گِل کے اسسٹنٹ کی اہلیہ تھانے میں بند ہیں، کیا بنیادی حقوق ختم ہو گئے؟ عمران خان

ترجمان کا کہنا تھا کہ جہاں کہیں بھی قانونی کارروائی کی ضرورت پڑی، پولیس اپنا کام کرے گی۔ کیس کا دائرہ کار اسلام آباد کے علاوہ دیگر صوبوں تک بھی پھیلایا جاسکتا ہے۔ جو لوگ ثبوت چھپانے یا شواہد مٹانے میں ملوث پائے گئے، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ جھوٹی خبروں پر دھیان نہ دیں۔ جو لوگ غلط خبریں یا عوام میں اشتعال پھیلا رہے ہیں، ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں