جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

چوہے نے کسان خاتون کی آنکھ چبالی، اسپتال منتقل

خاتون

کینبرا: آسٹریلیا میں چوہے نے گھر میں سوئی ہوئی کسان کی بیوی کی آنکھ چبا ڈالی۔

خاتون کی آنکھ چبانے کا واقعہ آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے ایک علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون صبح جاگی تو اپنی آنکھ چوہے کو کھاتا دیکھ کر حیران اور خوفزدہ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: میکسیکو: گٹر لائن سے دیو قامت چوہا نکل آیا، شہری خوفزدہ

خوفناک واقعہ رونما ہونے کے بعد خاتون کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے بچنے کیلئے سانپ کھانے والا شخص گرفتار

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ لاکھوں چوہوں نے آسٹریلین شہریوں کے لیے مشکلات کھڑی کردیں ہیں جن میں کمی فی الحال نظر نہیں آرہی۔

متعلقہ خبریں