جی ٹی وی نیٹ ورک
صحت

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سامنے آگئی

کورونا

کورونا وائرس کے پچاس فیصد سے زیادہ کیسز کی بڑی وجہ سامنے آگئی، بیشتر کیسز کا سبب وہ افراد ہیں جن میں کوویڈ 19 کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔

یہ انکشاف امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے اپنی اپ ڈیٹ گائیڈ لائنز میں کیا گیا ہے۔ سی ڈی سی کے مطابق یہی ایک بڑی وجہ ہے جو فیس ماسک کے استعمال کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاؤ یونیورسٹی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی دوا کے کامیاب کلینکل ٹرائل

سی ڈی سی کے مطابق پچاس فیصد سے زیادہ کیسز میں وائرس ایسے افراد سے دیگر میں منتقل ہوتا ہے جن میں علامات ظاہر نہیں ہوتیں، اس کا مطلب ہے کہ کم از کم پچاس فیصد نئے کیسز کے پیچھے ایسے افراد ہوتے ہیں جن کو علم ہی نہیں ہوتا کہ وہ دیگر تک اسے منتقل کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں