جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کی ریلیز کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہو سکتی ہے

ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دبنگ خان نے بتایا کہ وہ اور ان کی ٹیم پوری کوشش کر رہی ہے کہ ’رادھے‘ کو رواں سال عید پر ریلیز کر دیا جائے

 

انہوں نے کہا کہ اگر کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاآن جاری رہا تو ہو سکتا ہے کہ فلم اگلے سال عید پر ریلیز ہو۔

سلمان خان نے عوام کو پیغام دیا کہ اپنا خیال رکھیں، فیس ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ رکھیں اور حکومت نے جو پابندیاں لگائی ہیں اسے نہ توڑیں تو ہو ممکن ہے کہ کورونا وائرس کا زور ٹوٹ جائے۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کی اپنی بھانجی کیساتھ رقص کی ویڈیو وائرل

اگر ایسا ہوجاتا ہے یعنی کورونا کا زور ٹوٹ جاتا ہے اور لاک ڈاؤں ہٹا دہا جاتا ہے تو ہم اسی سال فلم کو ریلیز کردیں گے۔

سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافہ نا صرف تھیٹر مالکان کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ روزمرہ کی مزدوری کرنے والے افراد کے لئے بھی پریشانی اور نقصان کا سبب ہے۔

 

متعلقہ خبریں