جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچ کا آغاز آج سے ہوگا

پاکستان

ابو ظبی: پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچ کا آغاز ہوگیا، ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں میلہ سجنے کو تیار ہے لاہور قلندرز اور اسلام آباد کی ٹیمیں ٹکرائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ 6 کا سلسلہ پھر بحال ہوگیا، آج رات نو بجے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔

پی سی بی نے ٹیم آفیشلز کو سخت ایس او پیز کا پرچہ تھمادیا، بائیو سیکیور بل کی خلاف ورزی کھلاڑی اور فرنچائز کو بھاری پڑسکتی ہے۔ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کھلاڑی کو واپسی کا ٹکٹ تھما دیا جائے گا پابندی اور جرمانہ الگ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 6؛ مزید چار پاکستانی کھلاڑیوں کو امارات کا ویزہ جاری

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان سپر لیگ 6 کا آغاز جیت سے کرنے کے خواہشمند ہیں، کہا کہ حسن علی اور الیکس ہیلز بھی ٹیم کی جان ہوں گے۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر بھی پر جوش ہیں، انہوں نے کہا فخر زمان ٹیم کا فخر ہیں تو محمد حفیظ بھی جادوئی پرفارمنس دینے کے منتظر ہیں۔ شاہین آفریدی پیس بالنگ سے حریفوں کو ڈرائیں گے اور راشد خان اسپن سے بلے بازوں کو نچائیں گے۔

متعلقہ خبریں