جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی سی بی کیلئے پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز معمہ بن گئے

معمہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز معمہ بن گئے، پی ایس ایل کے بقیہ میچز کراچی یا یو اے ای میں کرانے پر غور۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے فرنچائز مالکان کے ساتھ اہم بیٹھک کا فیصلہ کیا ہے، فرنچائز مالکان اور بورڈ کے درمیان اہم اجلاس 8 مئی کو متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کراچی یا یو اے ای میں کرانے پر غور ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے این سی او سی سے رابطے میں ہیں: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کورونا صورتحال پر این سی او سی حتمی فیصلے سے آگاہ کرے گی، این سی اوسی نے اجازت دی تو بقیہ میچز کراچی میں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں