جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے 22 جنوری کو ہی منظور ہوئے : ذرائع

22 جنوری کو

اسلام آباد : ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق پی ٹی آئی کے 43 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے 22 جنوری کو ہی منظور کئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے استعفوں کی واپسی کی درخواست 23 جنوری کو ای میل اور واٹس ایپ پر کی تھی۔

22 جنوری کو اسد قیصر اور فواد چوہدری نے باقی اراکین کے استعفے بھی منظور کرنے کا مطالبہ خود کیا تھا۔ دونوں کی میڈیا سے گفتگو کا آڈیو اور وڈیو ریکارڈ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 1970 میں نفرت کے تحت الیکشن کے نتائج لوگوں نے دیکھے، سیاسی مذاکرات ہونے چاہیں : سعد رفیق

اسپیکر نے 22 جنوری کو ہی 43 اراکین کے استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوا دئیے تھے۔ 23 جنوری کو ای میل اور وٹس ایپ درخواستیں خلاف ضابطہ تھیں۔ استعفوں کی منظوری کے بعد واپسی کی درخواستیں غیر مؤثر تھیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فہرست میں کس کس کے استعفے منظور کئے گئے، معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔ الیکشن کمیشن ہی ڈی نوٹیفائی کی فہرست جاری کرے گا۔

متعلقہ خبریں