جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی ایس ایل کے بقیہ میچز، کھلاڑی ہوٹل اور اسٹیڈیم تک ہی محدود رہیں گے

کھلاڑی تک

کراچی: پاکستان سُپر لیگ ایڈیشن فائیو کے بقیہ میچز کے لیے بائیو سکیور پلان تیار کر لیا گیا، کھلاڑی ہوٹل اور اسٹیڈیم تک ہی محدود رہیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائزز کو آگاہ کر دیا ہے کہ کوئی مثبت کورونا کیس سامنے آنے پر لیگ نہیں روکی جائے گی۔ ہوٹل فلورز پر ہی ایک آئسولیشن روم بنایا جائے گا۔

وائرس زدہ کھلاڑی میں اگر علامات کم ہوئیں یا طبیعت زیادہ خراب نہ ہوئی تو اسے وہاں منتقل کردیا جائے گا، اگر کسی کی حالت زیادہ خراب ہوئی تو اسے اسپتال بھیجا جائے گا، کھلاڑی ہوٹل اور اسٹیڈیم تک ہی محدود رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے بقیہ میچزز کیلئے غیرملکی کھلاڑیوں کا اعلان، فاف ڈوپلیسی بھی لیگ کا حصہ

پی سی بی نے فائنل مرحلے تک پہنچنے والی چاروں ٹیموں سے پانچ پانچ مزید نام مانگے ہیں تاکہ ہر ٹیم کے بیس بیس کرکٹرز بائیو ببل میں ہی رہ سکیں، انجری یا کورونا کیس کی صورت میں کوئی ٹیم ان میں سے ہی کسی کو بطور متبادل لے سکے گی۔

ہوٹل میں روم سروس والے ویٹرز کو اندر آنے کی اجازت نہیں ہوگی، کمرے کی صفائی وغیرہ بھی کھلاڑیوں کی غیرحاضری میں ہوگی۔

متعلقہ خبریں