جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

عید قرباں پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے نتائج سامنے آگئے

عید

اسلام آباد: عید قرباں پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے نتائج سامنے آنے لگے ہیں، بڑے شہروں میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک کے 2 اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 20 فیصد سے زائد اور 3اضلاع میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 10 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کی یومیہ بلند ترین 33.90 فیصد شرح مظفرآباد میں ریکارڈ کی گئی، 24 گھنٹے میں گلگت میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 13.33 ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کونسی دو ویکسین ڈیلٹا ویرینٹ کیخلاف مؤثر ہیں؟

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملک کے 6 اضلاع میں کورونا کیسز یومیہ شرح صفر ہے۔ سوات، جہلم، نوشہرہ، چارسدہ، اسکردو، دیامر میں کورونا شرح صفر ہے۔ میرپور آزاد کشمیر میں کورونا کی یومیہ شرح 4.76 فیصد ہے، کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 23.46، حیدرآباد 8.89 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں کورونا سے مزید 32 افراد کی موت

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں مثبت کیسز کی یومیہ شرح 8.07 فیصد ہے، پشاور میں کورونا کیسز کی شرح 13.54، صوابی 5.56 فیصد ہے، مردان میں مثبت کیسز کی یومیہ شرح 4.52، ایبٹ آباد 3.33 فیصد ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا کی شرح 3.71، ملتان 5.75،گجرات 1.55 فیصد ہے، فیصل آباد میں کورونا کیسز کی شرح 2.98، گجرات 1.55 فیصد ہے، 24 گھنٹے میں کوئٹہ میں کورونا کیسز کی شرح 0.68 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں