جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عید کے بعد لوگوں کی واپسی سے کیسز میں مزید اضافے کا امکان ہے : ڈاکٹر عذرا پیچوہو

لوگوں کی واپسی

کراچی : وزیر صحت سندھ کا کہنا ہے کہ عید کے بعد لوگوں کی واپسی سے کیسز میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے این سی او سی اجلاس میں بذریعہ وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں انہوں نے کہا کہ عید تعطیلات کے بعد لوگوں کے واپسی کے سفر کی وجہ کیسز میں مزید اضافے کا امکان بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال عید کے بعد کورونا کیسز میں تین گنا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ریل گاڑیوں میں 70 فیصد مسافروں کی اجازت کے فیصلے پر غور اور سات سے دس دن کے لیے ریلوے آپریشن کو کم رکھنے کی تجویز پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں کورونا سے مزید 104 افراد زندگی سے محروم

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ ایئرپورٹ پر آنے والے 25 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جینومک تجزیے سے پتا لگایا جائے گا، وائرس کا قسم کیا ہے۔ بین الاقوامی سفر اور مسافر وائرس کے پھیلاؤ کا زیادہ سبب بن رہے ہیں۔

وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹس پر ٹیسٹنگ کے نظام کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ باہر سے آنے والے مسافروں کو ہفتہ دس دن تک قرنطینہ رکھنے کے فیصلے پر بھی عمل نہیں کیا جا رہا۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے نشاندہی کی این پی آئی کو فعال بنایا جائے، اس سے پہلے کے صورتحال مزید خراب ہوجائے۔

متعلقہ خبریں