جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جہانگیر ترین گروپ میں ٹوٹ پھوٹ واضح، مزید ارکان کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

گروپ میں ٹوٹ

لاہور : پنجاب میں جہانگیر ترین گروپ میں ٹوٹ پھوٹ نظر آرہی ہے۔ ترین گروپ کے مزید ارکان نے ایوان وزیراعلیٰ سے رابطہ کرلیا۔

وزیراعلی پنجاب سے ترین گروپ کے صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، عبد الحئی دستی اور ناراض خواجہ داؤد سلمانی نے ملاقات کی، جس میں قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : جہانگیر ترین اور علی ترین کی ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی بناء پر نمٹا دیں گئیں

داؤد سلمانی نے وزیر اعلی سے اچھے تعلقات کا اعلان کر دیا۔ ملاقات کرنے والے ناراض اراکین نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت اور پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ ترین گروپ میں ٹوٹ پھوٹ سامنے آتی جارہی ہے۔ رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان پہلے ہی ترین گروپ سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں، جبکہ ترین گروپ کے رکن اسمبلی سردار خرم لغاری نے بھی گزشتہ روز وزیراعلی سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں