جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اپوزیشن کا کردار جمہوریت اور ملک دونوں کے لیے نقصان کا باعث ہے : شبلی فراز

اپوزیشن کا کردار جمہوریت

اسلام آباد : شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے لڑائی کی ایسی مثالیں قائم کیں، اپوزیشن کا کردار جمہوریت اور ملک دونوں کے لیے نقصان کا باعث ہے۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے معاملے پر جاری بیان میں کہا کہ جو بھی ہوا افسوس ناک تھا۔ ماضی میں بھی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے لڑائی کی ایسی مثالیں قائم کیں۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کا رابطہ، لیگی ارکان پارلیمنٹ میں تحمل اور صبر سے کام لیں : نواز شریف

انہوں نے کہا کہ ایشو کو حل کرنے کے بجائے پارلیمنٹ کی کارروائی میں مخل ہوتے ہیں۔ ہماری اپوزیشن وہ عوامی مسائل پر بحث کرنا چاہتی ہیں، جو ہمیں ان ڈھائی سالوں میں نظر نہیں آئی۔ اپوزیشن کا کردار بہت منفی ہے، جو جمہوریت اور ملک دونوں کے لیے نقصان کا باعث ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو زیادہ سے زیادہ توجہ دینی ہوگی اور سنجیدہ ہونا پڑھے گا۔ بجٹ تقریر کے وقت بھی مخل ہوئے جو ظاہر کرتا ہے کہ اپوزیشن نے لڑائی کا آغاز کیا اور محرک بھی وہی تھے۔ اسپیکر صاحب سب شواہد کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے، کس نے ایوان کے تقدس کو پامال کیا۔

متعلقہ خبریں