جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ججز کیخلاف سازش میں وزیراعظم کا بھی کردار نظر آرہا ہے: نفیسہ شاہ

نفیسہ

اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے تحریری فیصلہ پر پیپلز پارٹی نے صدر مملکت عارف علوی کو متنازعہ قرار دے دیا، نفیسہ شاہ کہتی ہیں کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ صدر عارف علوی کے کردار پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکٹری اطلاعات نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ عارف علوی نے ڈکٹیٹشن لیتے ہوئے اپنے صوابدیدی اختیارات سے تجاوز کیا، فیصلے کے مطابق صدر مملکت کے مستقبل کے فیصلے اور ممکنہ ریفرنس مشکوک قرار پائے جائیں گے۔

نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد عارف علوی صدر کے عہدے پر فائز رہنے کا جواز کھو بیٹھے ہیں، تفصیلی فیصلے سے حکومت کی معزز جج کو متنازعہ بنانے کی سازش بے نقاب ہوگئی ہے، ایک مرتبہ پھر ایک ادارے نے انصاف کے سلیکٹڈ سسٹم پر بات کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ کس انداز سے ایک معزز جج پر دباؤ ڈالنے کے لئے انکی اہلیہ کو ایف بی آر کے چکر کاٹنے پر مجبور کیا گیا، ججز کے خلاف سازش میں وزیراعظم کا بھی کردار نظر آرہا ہے، وزیراعظم کو بھی گھر جانا ہوگا۔

نفیسہ شاہ نے مطالبہ کیا کہ معزز ججز کو متنازعہ بنانے کی کوشش میں ملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ خبریں