جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حکمران ایک لعنت کی شکل اختیار کرچکے ہیں، بے حیائی ان کا ایجنڈا ہے: مولانا فضل الرحمان

حکمران

ملتان: مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکمران ایک لعنت کی شکل اختیار کرچکے ہیں، ہمارا ناجائز حکمران قوم کو حیا کی تعلیم دے رہا ہے، بے حیائی ہمارے حکمران کا ایجنڈا ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عام آدمی کی قوت خرید جواب دے چکی ہے، غریب آدمی اشیائے خورونوش خرید سکتا ہے نہ ادویات، حکمران ایک لعنت کی شکل اختیار کرچکے ہیں، حکمرانوں سے جان خلاصی قومی فریضہ بن چکا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم وائٹ پیپرکی صورت میں حقائق قوم کے سامنے لائے گی، پی ڈی ایم کا کل اجلاس وائٹ پیپر لانے کے ایجنڈے پر ہوگا، 2018 کا الیکشن پاکستانی تاریخ کا بدترین واقعہ تھا، 2018 کے الیکشن پر قومی سطح پر احتجاج ہوا تھا۔ بلدیاتی انتخابات قوم کا مطالبہ نہیں ہے، عوامی مطالبے کا احترام ہونا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم عوام میں واپس جا رہی ہے 29 جولائی کو کراچی میں پاور شو کرینگے: مولانا فضل الرحمان

ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں خواتین کی بے حرمتی کے واقعات رونما ہوئے، ہمارا ناجائز حکمران قوم کو حیا کی تعلیم دے رہا ہے، بے حیائی ہمارے حکمران کا ایجنڈا ہے، افغانستان میں طالبان امارت اسلامیہ نے فتوحات حاصل کیں، طالبان وسیع البنیاد حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات کو کالعدم قرار دیا جانا چاہیئے تھا، جن کے ہاتھوں سے انسانیت کا خون ٹپک رہا ہو وہ امن کی بات کرتے ہیں، افغان قوم کو ایک پر امن اور مستحکم افغانستان چاہیئے۔

متعلقہ خبریں