جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

روپیہ جان پکڑنے لگا، ڈالر 2 روپے 15 پیسے مزید سستا

2 روپے 15 پیسے

کراچی : کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کی قدر میں مزید بہتری آگئی۔ کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 15 پیسے سستا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر 226.15 روپے میں سے 2 روپے 15 پیسے کم ہو کر 224 روپے کا ہوگیا ہے۔ رواں ہفتے اب تک انٹربینک میں ڈالر 15 روپے 37 پیسے سستا ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : درآمدات اور برآمدات کا فرق ڈالر اوپر لے گیا، ہم نے صورتحال بہتر کرلی : عائشہ غوث پاشا

ہفتے میں ڈالر 15.37 روپے سستا ہونے سے پاکستانی روپے میں بیرونی قرض کا بوجھ ایک ہزار 750 ارب روپے کم ہوگیا۔

متعلقہ خبریں